ایتوپیا سے مزید ۳۰۰ یهودی مقبوضہ علاقوں میں منتقل

IQNA

ایتوپیا سے مزید ۳۰۰ یهودی مقبوضہ علاقوں میں منتقل

9:07 - March 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509021
تہران(ایکنا) دو ہزار یہودیوں کو تل ابیب منتقل کرنے کے حوالے سے دو سو افراد کا آخری گروپ گذشتہ روز مقبوضہ علاقہ پہنچا۔

یہودی میڈیا کے مطابق جعمرات کو مزید تین سو یہودی مہاجرین کو ایتوپیا سے بن گوریان ہوائی اڈہ منتقل کردیا گیا اور یہ مہم یہودیوں کو تل ابیب منتقل کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

 

زرایع کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ۲ هزار یہودیوں کو ایتوپیا سے اسرائیل منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

 

تین سو یہودی مہاجرین کی آمد سے قبل ۱۷۰۰ یہودی اس سے پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد ہوچکے ہیں۔

 

یہودی اداروں کے مطابق ان افراد میں، ۸۹۳ بچے، ۲۵۰ جوان ۱۸ سے ۲۴ سال، ۷۰ اطفال اور ۳۵ بوڑھے شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق ۱۸ سے ۲۴ کے جوانوں کو جلد اسرائیلی فورسز میں شامل کیا جائے گا۔

 

یہودی لابیاں سال ۱۹۲۹ سے کوششیں کررہی ہیں کہ دنیا بھر سے یہودیوں کو مقبوضہ علاقوں میں آباد کرنے کے حوالے سے انکی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

 

سروے کے مطابق اسرائیل میں ۱۴۰ هزار ایتوپیائی یہودی موجود ہیں جن کی آبادی روز بروز بڑھتی جارہی ہے.

 

یہودی اداروں کے مطابق سال ۲۰۱۰ سے ۲۰۲۰ تک، ۲۵۵ هزار یهودی دنیا کے ۱۵۰ ممالک سے مقبوضہ علاقوں میں آباد ہوچکے ہیں۔/

3959171

 

نظرات بینندگان
captcha