IQNA

13:48 - March 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509027
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور حزب اسلامی افغانستان کے رہنما گلبدین حکمت یار نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے حصول کے لیے عوام کی 'حقیقی نمائندہ حکومت' کی ضرورت ہے۔

منصورہ میں گلبدین حکمت یار کے لیے منعقدہ استقبالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 'امریکا اور بین القوامی طاقتوں کو افغانستان کی تعمیر نو میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مارشل پلان جیسے امدادی پیکج کا اعلان کرنا چاہیے'۔

افغانستان کے سابق وزیراعظم رہنے والے رہنما نے اپنے وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ملک میں ابھرتی ہوئی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے حزب اسلامی اور افغان طالبان کی جانب سے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کی گئی کوششوں کی حمایت کی اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریقین افغانستان کے مستبقل کے لیے ایک پیچ پر ہیں۔

گلبدین حکمت یار نے اعلان کیا کہ حزب اسلامی کا وفد ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس اور ترکی کی میزبانی میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

 

انہوں نے کہ افغان سرزمین کی غیر ملکی افواج سے آزادی کے لیے پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی کی کوشسوں کی تعریف کی۔

 

افغان رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی نے ان کی زمین پر حملہ کیا افغان عوام نے اپنے خون سے مزاحمت کی تاریخ لکھی، انہوں نے کہا کہ ہی صرف عقیدے کی طاقت سے ممکن ہوسکا۔

 

سراج الحق نے اپنی سرزمین کو غیر ملکی افواج سے آزاد کروانے کے لیے افغان قیادت اور عوام کی دہائیوں سے جاری جدوجہد اور ان کی ہمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو افغان سرزمین سے نکل جانا چاہیے تا کہ ملک کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ملے۔

 

ساتھ ہی انہوں نے بھارت سے کہا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سازشوں کو پروان چڑھانے کے بجائے کروڑں بھارتی شہریوں کی بھوک اور غربت کے مسئلے پر توجہ دے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ کشمیر اور فلسطین کو آزادی ملے اور افغانستان میں امن و استحکام آئے گا۔

 

 

قبل ازیں سراج الحق، جماعت اسلامی کے سیکریٹری امیر العظیم اور دیگر نے منصورہ میں افغان وفد کی آمد پر اس کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

 

گلبدین حکمت یار نے پرتپاک استبال پر جامعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

1155889

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: