IQNA

9:18 - March 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509042
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سےملاقات کی اور افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

زلمےخلیل زاد قطرمیں طالبان سےملاقات کےبعدگذشتہ روزکابل پہنچے،جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کےچیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

 

زلمے خلیل زاد نے افغان صدرکے ساتھ امن عمل سےمتعلق تبادلہ خیال کیا۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق  عبداللہ عبداللہ کا کہناہے کہ ملاقات میں زلمےخلیل زادکے ساتھ امن عمل ، نئے اقدامات ، اور تازہ ترین سیاسی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا اور  سیاسی حل اور امن کی کوششوں میں تیزی لانے کے  مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔

248591

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: