جنوب مشرقی یورپ میں مسلمانوں کے موضوع پر ویبنار

IQNA

جنوب مشرقی یورپ میں مسلمانوں کے موضوع پر ویبنار

9:35 - April 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509170
تہران(ایکنا) امارات کے عالمی مسلم کونسل نے «جنوبی مشرقی یورپ کے مسلمان، تاریخ اور جدید معاشرہ» کو موضوع پر مسلم اسکالروں، محققین اور علما کے ساتھ ویبنار منعقد کیا۔

کونسل کے سربراہ علی راشد النعیمی نے ویبنار میں افتتاحی پروگرام سے خطاب میں کہا: سخت مشکلات اور چیلنجز کے باوجود مسلمان اپنی تاریخ پر فخر کرتے ہیں اور اس سے درس لینے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلمان کو دیگر اقوام سے لین دین رکھنا ہوگا اور یہ ہماری سیکورٹی اور استقلال کے لیے لازم ہےکیونکہ انکی تشخص کو سخت چیلنجیز کا سامنا ہے اور ان حالات میں اسلام کے روشن چہرے کو دوسرے کو دیکھانا ضروری ہے۔

 

 
النعیمی نے بقائے باہمی اور دوسروں سے دوستی  پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اسلام کے مطابق ایسا درست ہے  اور انکو اپنے حالات کے مطابق چلنا ہوگا کیونکہ وہ اپنے حالات سے زیادہ باخبر ہیں اور باہر کے لوگ انکی مشکلات سے آگاہ نہیں۔

ویبنار سے شمالی مقدونیہ کی علما کونسل کے سربراہ شیخ شاکر فتاحو نے خطاب میں کہا کہ اسلام میں ثقافتی، اخلاقی اور اقتصادی حوالے سے رہنمائیاں موجود ہیں اور اسی طرح بقائے باہمی اور دوسروں سے رابطے پر بھی تاکید کی گیی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جدید معاشروں کو کارآمد ہونا چاہیے تاکہ دنیا سے درست معاملات کو آگے لیجا سکے، کوویڈ ۱۹ بحران سے بھی ہمیں ملکر کا رہنے کا درس دیتا ہے لہذا جدید چیلنجیز کے معاملات کو سمجھ کر ہمیں آگے چلنا ہوگا۔/ 

3965743

 

نظرات بینندگان
captcha