فلسطین اپ ڈیٹ؛ انتفادہ قدس / زاییونسٹ نشین علاقوں پر راکٹ باری/ استقامت کا خبردار

IQNA

فلسطین اپ ڈیٹ؛ انتفادہ قدس / زاییونسٹ نشین علاقوں پر راکٹ باری/ استقامت کا خبردار

10:38 - April 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509190
تہران(ایکنا) فلسطین کے استقامتی گروپس اور انصار الله یمن ، حزب الله لبنان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں پر حملوں کا جواب دیا جائے گا جبکہ غزہ سے یہودی نشین علاقوں پر راکٹ باری کی گیی۔

الوطن نیوز کے مطابق دو دنوں سے فلسطینی سرزمین پر حالات کافی کشیدہ ہیں۔

 

 بیت‌المقدس مین جمعرات سے مسجد الاقصی کے نمازیوں اور زائیونسٹ فورسز میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جہاں انکو نماز میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

 

سینکڑوں فلسطینی زخمی

فلسطینی استقامتی گروپوں نے فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف مختلف علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

 

زائیونسٹ میڈیا کے مطابق پندرہ راکٹ مختلف علاقوں پر لگے جبکہ زائیونسٹ رژیم نے جواب میں غزہ کے مختلف علاقوں پر بم باری کی ہے۔

 

 

روزنامه یدیعوت آحارونوٹ کے مطابق اسرائیل نے یہودی آباد کاروں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے قریب رہیں۔

 

حماس: اسرائیل نے حملہ جاری رکھا تو سخت رد عمل ہوگا

حماس ترجمان فوزی برهوم نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے قدس کے عوام پر ظلم اور غزہ پر بم باری جاری رکھا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

 

کتائب القسام: اسرائیل ہمارے صبر کا امتحان نہ لے

حماس کے کتائب «شهید عزالدین القسام» بریگیڈ نے خبردار یا کہ قدس پر ظلم کا سخت جواب دیا جائے گا۔

 

گروپ نے خبردار کیا کہ مسجد الاقصی اور قدس پر ظلم کرنے والا رژیم ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ہم اپنے خون سے قدس کا دفاع کریں گے۔

 

کتائب القسام نے کہا ہے کہ ہم محافظان قدس و مسجدالاقصی پر درود بھیجتے ہیں اور انکے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جوانان محافظ مسجدالاقصی اور قدس کے لیے سربکف ہیں اور ہم تمھارے ساتھ بھرپور انداز میں کھڑے ہیں اور ہمارا خون تمھارا خون ہے اور ہم ہر حوالے سے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

 

انصار الله یمن: اسرائیلی دہشت گردی کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں

 

انصارالله یمن نے قدس میں نمازیوں ہر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

 

تحریک نے تاکید کی ہے کہ طاقت سے چھینی گئی چیز کو طاقت سے واپس لینا ہوگا اور ذائیونسٹ رژیم کو جان لینا چاہیے کہ ہم امت واحدہ ہیں اور قدس و فلسطین کے لیے واحد اہداف رکھتے ہیں۔

 

فتح تحریک: قدس انتفادہ فلسطین کی آواز ہے

 

فتح تحریک کی فوجی تنظیم کتائب الاقصی نے قدس میں جوانوں کے قیام کو حقیقی انتفادہ قرار دیا ہے۔ گروپ نے قدس کو حقیقی فلسطینی دارالحکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی اور عربی حق ہے تمام فلسطینیوں کا کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔/

3966719

نظرات بینندگان
captcha