
نور الحق قادرینے مسجد اقصی کے امام سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پاکستانی عوام کے جذبات کا اظھار کیا، ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور ان کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہیں ، ان شا اللہ فتح آپ کا مقدر ہوگی ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائيل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، بہت جلد آپ کی اقتدا میں مسجد اقصٰی میں نماز ادا کریں گے۔
مسجد اقصٰی کے امام نےکہا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں سے بہت محبت کرتی ہے اور فلسطین پر اسرائيل کا قبضہ تسلیم نہيں کرتی۔
انہوں نےکہا کہ فلسطینی ثابت قدم ہیں اور کمربستہ ہیں اور پاکستان کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
دو طرفہ گفتگو میں غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔۔