خصوصی پروازوں کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان سے ایرانی طلباء کی واپسی

IQNA

ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا

خصوصی پروازوں کے ذریعہ ہندوستان اور پاکستان سے ایرانی طلباء کی واپسی

17:53 - May 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509393
تہران (ایکنا) ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی طلباء خصوصی پروازوں کے ذریعہ پاکستان اور ہندوستان سے وطن واپس آئیں گے۔

حوزہ نیوز کے مطابق ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی طلباء خصوصی پروازوں کے ذریعہ پاکستان اور ہندوستان سے وطن واپس آئیں گے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان محمد حسن ذیبخش نے کل بروز پیر کہا کہ ہم قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹر کے اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایرانی طلباء کو ہندوستان اور ایرانی شہریوں کو پاکستان سے خصوصی پروازوں سے ملک میں منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے کووڈ انیس بیماری کے وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد ہو‏‏ئی۔

ذیبخش نے کہا کہ جمعہ28 مئی کو ہندوستان کے لئے ایک خصوصی پرواز اور آئندہ ہفتے بھی پاکستان کے لئے ایک خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔

 

نظرات بینندگان
captcha