امسن و نورپور محبوب گنج میں طہٰ فاونڈیشن اور الایمان چریٹیبل ٹرسٹ بمبئی کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

IQNA

امسن و نورپور محبوب گنج میں طہٰ فاونڈیشن اور الایمان چریٹیبل ٹرسٹ بمبئی کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

21:41 - June 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509511
تہران (ایکنا) حوزہ/ طہٰ فاونڈیشن اور الایمان چریٹیبل ٹرسٹ بمبئی کی جانب سے جانب سے انجمن اصغریہ نے امسن کلاں میں و انجمن معصومیہ نے نورپور محبوب گنج میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا.

حوزہ نیوز کے مطابق طہٰ فاونڈیشن اور الایمان  چریٹیبل ٹرسٹ بمبئی کی جانب سے جانب سے انجمن اصغریہ نے امسن کلاں میں و انجمن معصومیہ نے نورپور محبوب گنج میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔جس میں محترم ڈاکٹر سید محمد شاہد رضوی و محترمہ سمینہ رضوی نے مریضوں کے لئے مفت شوگر، بی پی اور آکسیزن چیک اپ کی خدمت انجام دی ۔

اس کے علاوہ کیمپ پر موجود ان ڈاکٹرز و دیگر خدمتکاران نے مختلف امراض کے شکار مریضوں کو مفت دوائیاں دی اور کیمپ پر حاضر ہوئے افراد کو مفید و کار آمد مشورے بھی دیئے۔

قابل ذکر ہے کہ ۶ جون کو لگے امسن کلاں میں لگے اس کیمپ میں انجمن اصغریہ کی سماجی شخصیات نے خدمت خلق کا والہانہ مظاہرہ کیا  جنمیں جناب  محمد قاسم صاحب، افسر حسین صاحب، منتظم عباس صاحب، مولانا امتیاز عباس رضوان صاحب، پیر محمد  صاحب، شوکت علی صاحب و وفادار حسین صاحب کی خدمات قابل داد و تحسین رہی۔

جبکہ اسی روز ایک دوسری جگہ نورپور میں لگے دوسرے کیمپ کا انعقاد انجمن معصومیہ کے زیر اہتمام ہوا جس میں نورپور کے مقامی افراد کے علاوہ محبوب گنج ، و بارہ رسولپور جیسے نزدیکی علاقوں کے افراد نے بھی انسانیت کی خدمت کی خاطر لگے اس کیمپ میں حاضری درج کی اور اپنا قیمتی وقت دیتے ہوئے پرجوش انداز میں خدمت خلق انجام دی ۔

ذرائع کے مطابق ان خادمین میں جناب محمد ارشاد صاحب ، جناب بادشاہ حسین صاحب، جناب سید محمد دلشاد صاحب و جناب للت موریا شریک تھے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha