آسٹریا؛ «سنٹ گبریل» کلیسا اسقف کی وفات پر ابراھیمی ترکمان کی تعزیت

IQNA

آسٹریا؛ «سنٹ گبریل» کلیسا اسقف کی وفات پر ابراھیمی ترکمان کی تعزیت

9:27 - June 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509657
آسٹریا؛ «سنٹ گبریل» کلیسا اسقف کی وفات پر ابراھیمی ترکمان کی تعزیت
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌ترکمان نے پروفیسر انڈریاس بشٹے کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌ترکمان نے آسٹریا میں سینٹ گبریل کلیسا کے سربراہ پروفیسر انڈریاس بشٹے کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جسکا متن کچھ یوں ہے:

 

عالیجناب کارڈینال شونبرن

اسقف  اعظم آسٹریا

با سلام و احترام

 

بین المذاہب گفتگو میں کردار ادا کرنے والے موثر دانشور اور عالیجناب پروفیسر انڈریاس بشٹے کی وفات کی افسوسناک خبر ملی جس سے بہت افسوس ہوا۔

 

بلاشبہ انکا بین المذاہب گفتگو میں اور ایران-آسٹریا ثقافتی تعلقات میں کردار اہم تھا اور تین عشروں سے جاری بین المذاہب گفتگو میں جو سینٹ گبریل کلیسا کی طرح سے تھی ان میں پروفیسر آنڈریاس کی خدمات قابل قدر رہی جن سے تعلقات کے استحکام میں بہت اضافہ ہوا۔

 

میں اپنی جانب سے اس قابل احترام شخصیت اور دانشور کی وفات پر سنٹ گبریل کلیسا اور انکے اراکین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ بین المذاہب گفتگو جاری رہے گی جو مرحوم کی روح کی خوشنودی اور خدا کی رضا کی موجب بنے گی۔/

3979869

نظرات بینندگان
captcha