رہبر انقلاب اسلامی؛ ایرانی ویکسین کا انتظار تھا/ محققین کا شکریہ

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی؛ ایرانی ویکسین کا انتظار تھا/ محققین کا شکریہ

18:38 - June 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509660
تہران(ایکنا) رہبر انقلاب اسلامی نے آج ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی۔

رہبری ویب سائٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج پچیس جون بروز جمعہ ایران میں تیار کی کئی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

 

 رہبر انقلاب اسلامی کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل قائد انقلاب اسلامی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایران کی ویسکین دی جائے۔

 

کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت رہبر انقلاب اسلامی نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا۔ اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہے، قائد انقلاب اسلامی نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بہت جلد ایرانی ساختہ کورونا ویکسین پورے ملک کے لیے دسیتاب ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران پہلا اسلامی ملک ہے جس نے خود کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلیا ہے۔/

3979919

نظرات بینندگان
captcha