
فلسطینی میڈیا کے مطابق مختلف فلسطنینی استقامتی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ میڈل ایسٹ میں اقوام متحدہ کے نمایندے ٹوروینسلڈ سے قطع تعلق کرسکتے ہیں۔
مذکورہ گروپوں نے کہا ہے کہ وہ وہ قطری امداد کو اقوام متحدہ کے نمایندے کی نظارت میں غزہ میں تقسیم نہیں کریں گے۔
فلسطینی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی نظارت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمایندے کی حرکات مشکوک ہیں اور وہ صیھونی رژیم سے تعاون اور انکی جانبداری کے عمل پر کام کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ صرف صیھونی شرایط کو ان پر لاگو کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کسی طرح سے غزہ گزرگاہ کھولنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو ایکدوسرے سے جڑنے کی مخالفت کریں گی۔
فلسطینی گروپس کے رہنماوں کے مطابق وہ قطر کی جانب سے امدادی سامان کو اقوام متحدہ کی نظارت یا طریقہ کار کو بدلنے کی مخالف کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ استقامتی محاز اپنے موقف پر قایم ہے اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے پر آمادہ ہے اور انکو مصر کے جواب کا انتظار ہے۔/