
ہفتہ کو پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں اہلکاروں کے لیے 25، 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے ایس ایچ او کو بھی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19کے دوران ڈاکٹرز نے کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کو شکست دی اور میں پر امید ہوں کہ پاک فوج، حساس ادارے اور پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ اس ملک میں لوگ جلسے جلوسوس کے لیے پشاور، کراچی، لاہور نہیں جاتے بلکہ ہر آدمی ڈی چوک کی طرف سینکڑوں میل دور سے آنے کی کوشش کرتا ہے، ہر آدمی چاہتا ہے کہ وہ ڈی چوک کی طرف جائے، یہاں انٹرنیشنل میڈیا، سفارتخانے اور عالمی ادارے ہیں لہٰذا ہم اسلام آباد پولیس کی نفری بھی بڑھانے جارہے ہیں اور انہیں بہترین سہولت فراہم کریں گے۔