فلسطینی گروپس نے رام‌الله و الخلیل میں تشدد کی مذمت کردی

IQNA

فلسطینی گروپس نے رام‌الله و الخلیل میں تشدد کی مذمت کردی

9:03 - June 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509677
تہران(ایکنا) فلسطینی تنظیموں نے رام اللہ اور الخلیل میں شہید نزار بنات کے حوالے سے مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کردی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق جہادی تنظیم حماس نے تاکید کی ہے کہ مظاہروں پر وحشیانہ حملوں سے خود ساختہ فلسطینی اتھارٹی نے خیانت ثابت کردی۔

 

حماس کے ترجمان حازم قاس نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں.

 

انہوں نے رام اللہ میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا اس کے نتائج کے ذمہ دار سیکورٹی ادارے ہوں گے۔

 

تحریک آزادی فلسطین نے بھی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے شہید نزار بنات کی شہادت سے درس نہیں لیا اور مسلسل خیانت پر اصرار کررہی ہیں۔

 

تحریک عوام فلسطین نے مظاہروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے عوامی مظاہروں کی کال جاری کردی۔

تحریک کا کہنا تھا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ خود ساختہ اتھارٹی کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

 

جھاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ادارے شهید نزار بنات کے حوالے سے مظاہروں پر مسلسل تشدد کررہی ہیں۔

 

سلمی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے خود ساختہ فلسطینی اتھارٹی نے اپنی حیثیت پر سوال اٹھا دی ہے۔

 

تحریک احرار نے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے فلسطینی عوام کے جذبات کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔

 

ڈیموکریٹک تحریک آزادی فلسطین نے بھی خود ساختہ اتھارٹی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سیکورٹی ادارے فلسطینیوں پر تشدد کی جگہ ان کی حمایت کے حوالے سے کام کریں۔/

3980448

نظرات بینندگان
captcha