
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ووٹ دیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی اور انہوں نے جانتے بوجھتے یہ شہید کا لفظ ادا نہیں کیا تھا۔/