سیاست نیوزکےمطابق کورونا وائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیا کے خلاف مولانا سید ارشدمدنی، صدرجمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سپریم کورٹ میں داخل پٹیشن پر گزشتہ کئی ماہ سے سماعت نہیں ہو رہی تھی۔
پٹیشن پر جلداز جلد سماعت ہونے کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی، جس پر جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس انیرودھ بوس نے اس معاملے کی حتمی بحث ماہ ستمبر میں کئے جانے کا حکم دیا۔