کویت؛ «النجاة» فلاحی ادارے کا قرآنی پروجیکٹ

IQNA

کویت؛ «النجاة» فلاحی ادارے کا قرآنی پروجیکٹ

10:11 - July 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509860
تہران(ایکنا) فلاحی ادارے کے تعاون سے آن لائن قرآن پروجیکٹ کو بھرپورسراہا جارہا ہے۔

کویتی اخبار الانباء کے مطابق «النجاة» فلاحی ادارے کے آن لائن میڈیا انچارج عبدالله الدوسری نے ادارے کے تعاون سے مجازی دنیا میں تبلیغات کے حوالے سے کہا: اب تک پوری دنیا سے ۷۰ ملین افراد نے قرآنی علوم اور پروگراموں سے استفادہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بھرپور قرآنی ڈیٹا کے ردوبدل سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ ادارے کے قرآنی پروجیکٹ کو لوگ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

 

عبدالله الدوسری نے قرآنی پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا: قرآنی پروجیکٹ کو عالمی انفارمیٹک اجلاس میں ایوارڈ دیا گیا جس کو اقوام متحدہ کے علمی ادارے یونسکو کی حمایت حاصل ہے۔

 

اس پروجیکٹ کو کریٹیو کانفرنس میں بھی سراہا گیا جو سال ۲۰۱۶ کو بحرین میں منعقد کی گیی تھی۔

 

علوم قرآنی اور قرانی ترجموں کی کی کاوش کو الیکڑونکس کی دنیا میں خدمات پر بھی ایوارڈ دیا گیا ہے اور سال ۲۰۱۵ کو بھی پہلی پوزیشن دی گیی تھی۔

 

 

الدوسری نے قرآنی حوالے سے ماہر قلمکاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے تجربوں کے تبادلے کے لیے اس ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔/

3985059

نظرات بینندگان
captcha