موریتانیہ کے قرآء کی آواز میں قرآن ریکارڈ

IQNA

موریتانیہ کے قرآء کی آواز میں قرآن ریکارڈ

10:08 - August 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509961
تہران(ایکنا) وزارت ثقافت و امور جوانان کے تعاون سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں قرآن و سنت سے آشنائی کے پروگرام ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق موریتانیہ کی وزارت ثقافت، کھیل و امور جوانان کے سیکریٹری سید محمد ولد اسویدات کا کہنا تھا کہ مذکورہ ورکشاپ ریڈیو موریتانیہ کے تعاون سے گذشتہ روز سے شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف قرآء کی آواز میں مکمل قرآن ریکارڈ ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: سنت نبوی ورکشاپ میں کتاب صحیح مسلم کا تحقیقی جایزہ بھی لیا جائے گا اور ریڈیو موریتانیہ سے مختلف پروگرموں کا نشر کیا جائے گا۔

 

اسویدات جو حکومتی ترجمان کے طور پر بات کررہا تھا انکا کہنا تھا کہ ریڈیو موریتانیہ قرآن مجید کے چالیس آڈیو اور ویڈیو فایل تیار کرچکا ہے اور انکے تعاون سے تلاوت و حفظ کے آٹھ مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔

 

ریڈیو قرآن کی علمی کونسل کے سربراہ سید‌محمد مختار ولد انبالل نے بھی قرآنی مجالس و محافل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے مساجد اور گھروں میں تلاوت میں اضافے پر زور دیا۔/

3988854

نظرات بینندگان
captcha