یوم عاشور ؛ امام مظلوم علیہ السلام پر مصیبت اور شمشیر پر خون کی فتح کا دن

IQNA

یوم عاشور ؛ امام مظلوم علیہ السلام پر مصیبت اور شمشیر پر خون کی فتح کا دن

8:01 - August 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510053
یوم عاشور ؛ امام مظلوم علیہ السلام پر مصیبت اور شمشیر پر خون کی فتح کا دن
تہران(ایکنا) روز عاشور حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکی اولاد پر سخت اور کٹھن وقت تھا مظالم میں خیموں کا جلانا، بچوں کو تازیانے مارنا اور لاشوں کو پامال کرنا شامل ہے

ایکنا نیوز- روز عاشور اہل بیت نبوت علیہم السلام بالخصوص حضرت امام حسین علیہ السلام پر ایک انتہائی سخت امتحان الہیہ کا وقت تھا  جن میں سے چار ایسے مواقف تھے کہ جو  حضرت امام مظلوم علیہ السلام جیسے صابر پر بھی سخت گذرے ۔

 روایات میں سے ایک سخت موڑ اس وقت آیا جب حضرت عباس علیہ السلام زین سے زمین پر آئے  اور اگر روایات میں موجود الفاظ کا خلاصہ کیا جائے تو یہی بیان کیا جاسکتا ہے کہ حضرت عباس علیہ السلام  کے جسد اطہر میں رمق حیات اور لوازم حیات سے عاری تھا جس پر کلام حضرت امام سیدالشہداء علیہ السلام کا گریہ ہے کہ "اب میری کمر ٹوٹ گئی اور میری طاقت ختم ہوگئی"

دوسری مصیبت جس نے قلب امام حسین علیہ السلام پر اثر کیا  شہادت حضرت علی اصغر علیہ السلام تھی  ۔ صاحب کتاب مروج الذہب میں المسعودی، صاحب مقاتل الطالبین اور تاریخ طبری میں بھی روایت ہے کہ   حضرت امام حسین علیہ السلام اپنے آخری وقت میں حضرت علی اصغر علیہ السلام  کو میدان کربلاء میں اتمام حجت کے لئے لائے جس کے بدلے میں حیوانات کے شکار میں استعمال ہونے والا تیر جواب میں ملا اور طفل معصوم ماہی بے آب کی طرح تڑپتا ہوا شہید ہوا ۔

یوم عاشور ؛ امام مظلوم علیہ السلام پر مصیبت اور شمشیر پر خون کی فتح کا دن

 

اور تیسری مصیبت وہ تھی جب حضرت امام حسین علیہ السلام اپنے جوان  لخت جگر کے لاشہ پر آئے  اس حالت میں کہ جب  شہزادہ علی اکبر نے آپ سے پانی مانگا تو آپ مہیا نہ کرسکے  یہاں تک کہ شہزادہ کے جگر پر حصین بن نمیر لعنت اللہ علیہ نے وار کیا ۔

یوم عاشور ؛ امام مظلوم علیہ السلام پر مصیبت اور شمشیر پر خون کی فتح کا دن

آخری وہ لمحہ تھا کہ جب  آپ  اپنے عزیز بھائی کی آخری نشانی  شہزادہ قاسم علیہ السلام کی بکری لاش کو مقتل میں جمع کیا  اور خیام میں لے کر آئے  اور اس حالت میں کہ ضعف کی وجہ سے کمر جھکی ہوئی تھی ۔خیموں کا شام غریباں جلانا، مخدرات اور بچیوں و خواتین کے سروں سے چادروں کو اتارنا اور انکو تازیانے مارنا سخت ترین مظالم میں شامل ہیں۔

مگر تمام مظالم کے باوجود آج پوری دنیا یزید پر لعنت  اور امام مظلوم کی استقامت کو خراج تحسین پیش کررہی ہے اور اسی کو کہا جاتا ہے کہ کربلا شمشیر پر خون کی فتح کا دن ہے۔

نظرات بینندگان
captcha