مصر نے حماس پر دباو بڑھانے کے لیے رفح گذرگاہ بند کردیا

IQNA

مصر نے حماس پر دباو بڑھانے کے لیے رفح گذرگاہ بند کردیا

9:49 - August 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3510086
تہران(ایکنا) مصری حکومت نے حماس رہنماوں سے کشیدگی میں اضافے پر غزہ کے اصلی گذرگاہ رفح کو بند کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے کہا ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ اسرائیل- حماس جنگ بندی کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے اور معلوم نہیں کہ ان مراکز کو کب تک بند رکھا جائے گا۔

 

ایک اعلی مصری نمایندے کے مطابق گذرگاہ کو بند کرنے کا مقصد حماس کو قاہرہ سے اختلافات اور اسرائیل سے جنگ بندی کے حوالے قائل نہ کرانا تھا جس کے بعد ان پر دباو بڑھانے کے لیے اس اقدام کو اٹھایا گیا ہے۔

 

رفح گذرگاہ کو اس وقت بند کیا گیا جب میڈیا پر اس گذرگاہ کے کھلنے کی خبر چل رہی تھی ، جاری سال میں یہ پہلی بار ہے جب ورکنگ ڈے میں اس گذرگاہ کو بند کیا گیا ہے۔

 

ہفتے کو مقبوضہ علاقوں اور غزہ کے بعض علاقوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز جھڑپوں کی اطلاعات ملی تھیں جسمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے اور اس میں ایک اسرائیلی اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔/

3992663

 

نظرات بینندگان
captcha