جمعیت علماء اسلام نظریاتی علما وفد کا ایرانی قونصلیٹ آمد

IQNA

جمعیت علماء اسلام نظریاتی علما وفد کا ایرانی قونصلیٹ آمد

8:44 - September 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510150
جمعیت علماء اسلام نظریاتی علما وفد کا ایرانی قونصلیٹ آمد
افغانستان میں امریکی شکست پر مبارکبادی اور تعاون کی یقین دہانی/ کشمیر و فلسطین بھی آزاد ہوں گے اگر امت متحد یوجائے۔
ایکنا نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی، حاجی حیات اللہ کاکڑ اور عبیداللہ حقانی پر مشتمل وفد ایرانی قونصلیٹ کے خصوصی دعوت پر
حسن درویش وند قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران سے ملاقات کی۔
 
ایرانی قونصلیٹ نے جمعیت علمائے پاکستان نظریاتی کے وفد کو خوش آمدید کہا 
 
دونوں جانبین سے ایک دوسرے کو عالمی دہشت گرد امریکہ کے افغانستان میں بری عبرتناک شکست پر مبارکباد دی اور افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کو نیک شگون قرار دیا۔ اس سے انشاءاللہ خطے میں امن قائم ھوگا۔
 
جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے وفد نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کو بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے نائن الیون کے واقعہ کو ڈرامہ اور افغانستان کو بہانہ پاکستان و اسلامی دنیا کو امریکہ یہود و ہنود کے جانب سے نشانہ بنانے کی سازش روز اول سے قرار دیا تھا اور روز اول ہی سے امریکہ کے قیادت میں کفری دنیا کے جارحیت کی برملا مخالفت اور امیرالمومنین ملا محمد عمر رحمہ اللہ کی جانب سے امریکہ کے سامنے جھکنے سے انکار اور امریکہ انکے اتحادیوں کے خلاف جھاد کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
 
آج 21 سال بعد الحمداللہ مجاہدین اسلام کے استقامت نے امریکہ و اتحادیوں کو جدید اسلحہ طیاروں ٹینکوں کروز مزائیل لاکھوں فوجی لشکروں ڈالروں مادی وسائل کے باوجود دو وقت سوکھی روٹی پر بھی قدرت نہ رکھنے والے مجاہدین جو بے سر و سامان  تھے کے ذریعہ ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے یہ سب کچھ اللہ کے مدد و نصرت مجاہدین کے اخلاص اور جھاد کا برکت تھا۔
 
یہ دو نظریات کا معرکہ و جنگ تھی ایک جانب اسلام وجھاد دوسری جانب جدید اسلحہ لاکھوں بت و اتش پرستوں کے لاو لشکر تھے اسلام و مجاہدین اسلام فاتح اور بت و اتش و مادی  پرست شکست خوردہ ھوگئے۔
 
انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان اس عظیم موقع سے فائدہ اٹھاکر امارات اسلامی افغانستان کے حکومت کو تسلیم اور مکمل تعاون کرکے اسلامی ممالک اپنا اسلامی بلاک اپنے علاقائی فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر اسلام کے اتحاد و اتفاق کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر بیت المقدس کشمیر فلسطین کے آزادی کیلئے ایک قوم ایک آواز بن کر اب تک مسلم دنیا پر امریکہ و کفری دنیا کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم کاحساب چھکادے
 
 امریکہ ھمیشہ اسلامی دنیا کو فروعی اختلافات قوم و نسل لسانیت و فرقہ واریت پر تقسیم کراکر اپنا منحوس ایجنڈا آگے کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں 
 
جمعیت علمائے اسلام نظریاتی تمام اسلامی امت کے اتحاد و اتفاق کے حامی و داعی اور تمام اسلامی امت کی اتحاد و اتفاق چاہتی ہے جس دن مسلمان ایک جسم ایک قوم بن گئے اس دن انشاءاللہ بیت المقدس بھی آزاد اور کشمیر بھی آزاد ھونگے اور امریکی و کفری دنیاء مسلمانوں کو آنکھیں دکھانے کی بجائے پاؤں میں پڑتے نظر آئینگے
 
ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے جمعیت نظریاتی کے وفد کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا اور امریکہ کے افغانستان سے انخلاء افغانستان کے آزادی کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا کہ اس میں شک نھیں کہ امارات اسلامی افغانستان کے مجاہدوں کے قربانیوں استقلال اور اللہ کے مدد و نصرت سے ناممکن کو ممکن بناکر دیا اور امریکہ کے شکست سے خطہ ان شیطانی عزائم سے معمون ھوگا اور اسلامی جمہویہ ایران امارات اسلامی افغانستان کے کامیابی افغانستان کے استعماری قوتوں کے شکست پر خوش اور امارات اسلامی افغانستان سے ہر مدد تعاون کیلئے تیار ہیں اور ایران نے ھمیشہ بین الاقوامی فلور پر فلسطین و کشمیر کے عوام کے حق اور بیت المقدس و کشمیر کے آزادی کیلئے آواز بلند کی آئندہ بھی ان شااللہ کشمیر و فلسطین کے عوام کے خود مختاری کیلئے ہر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کریگی
نظرات بینندگان
captcha