
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا ہے کہ پنجشیر پر تسلط سے افغانستان جنگ کے بحران سے مکمل نکل چکا ہے اور اب لوگ ایک پرامن اور پرسکون انداز میں زندگی گزاریں گے۔
احمد مسعود نے افغان عوام سے کہا ہے کہ وہ عزت و سربلندی اور آزادی کے لیے قیام کریں انکا کہنا تھا کہ اہم مقامات پر اب بھی انکا کنٹرول باقی ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ قیام کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے سابق سیکورٹی فورسز میں کام کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جدید فورس میں شامل ہوجائے۔
درہ پنجیشر اب تک ناقابل تسخیر رہا ہے ، گذشتہ شب شدید جنگ کے بعد احمد مسعود نے جنگ بندی کی آفر کی تھی انکا کہنا تھا کہ فهمیم دشتی انکا ترجمان جنگ میں مارا جاچکا ہے۔
ایران نے درہ پنجشیر پر حملہ اور بعض کمانڈروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے جب کہ حامد کرزئی نے بھی فهیم دشتی کی ہلاکت پر افسوس کا اظھار کیا ہے۔
تشکیل حکومت افغانستان اب تک موخر
طالبان کی جانب سے اب تک حکومت کا باقاعدہ اعلان ممکن نہ ہوسکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ہفتے کے آخر تک طالبان جدید حکومت کا اعلان کریں گے۔
افغانستان میں شدید بحرانی کیفیت حاکم ہے اور اقوام متحدہ کے نمایندے مارٹن گریفٹس نے کابل آمد کے بعد طالبان نمایندوں سے بات چیت کی تاکہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی سیکورٹی یقینی بنایا جاسکے۔
امریکی وزیر خارجہ کی قطر آمد
سیاسی نشیب و فراز میں امریکی وزیر خارجہ قطر پہنچ کا ہے جہاں وہ امریکی اور افغان باشندوں کے انخلا پر معاونت پر قطر کا شکریہ ادا کریں گے۔
طالبان نمایندوں سے ممکنہ طور پر ملاقات، کابل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی ہوسکتی ہے۔
کابل ائیرپورٹ سے انسانی حقوق کے لیے کاموں کو شروع کرنے اور غیرملکیوں کے اخراج اور ان افغان باشندوں کو نکالنے میں مدد کرنے کے پروگرام سرفہرست ہے۔/