IQNA

18:49 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510268
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہو گیا۔

دنیا نیوز- آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے ایک اورعسکریت پسند کو انجام تک پہنچا دیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ دہشگرد حملوں کی پلاننگ، اغوا برائے تاوان سمیت خطرناک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 

ہلاک دہشت گرد کی بربریت کا 4 خواتین نشانہ بنیں، ان  کا تعلق این جی او سے تھا اور انہیں فروری 2021 میں موت کے گھات اتارا گیا۔ دہشت گرد صفی اللہ ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: