نابینا مصری طالب علم کا صرف سو دن میں حفظ قرآن

IQNA

نابینا مصری طالب علم کا صرف سو دن میں حفظ قرآن

8:49 - September 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510323
تہران(ایکنا) پندرہ سالہ عبدالله عمار محمد السید نے کمترین مدت میں قرآن حفظ کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

مصری میڈیا کے مطابق مصر کے بصارت سے محروم پندرہ سالہ عبدالله عمار محمد السید جو الشرقیہ صوبے کا گاوں تل الجراد سے تعلق رکھتا ہے انہوں نے صرف تین مہینے یعنی سو دن کے اندر قرآن مجید کو حفظ کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور اب تک دو بار مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے انکو ایوارڈ دیا ہے۔

 

عبدالله نے سال ۲۰۱۴ میں جب وہ صرف آٹھ سال کے تھے انہوں نے اپنے استاد محمد حسن علو کے پاس قرآن کا حفظ شروع کیا اور صرف سو دن میں مکمل طور پر قرآن حفظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

 

قرآن سے عشق و محبت کے حوالے سے عبداللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرآن کے علاوہ حدیث اور  الفیه ابن مالک اور بہت سوروں کے  ترجمه کو انگریزی اور فرنچ زبان میں حفظ کیا تھا۔

 

عبدالله نے سال ۲۰۱۸ کو مصر کے حفط قرآن مقابلوں میں مقام اول حاصل کیا اور مصری صدر نے ۲۰۱۶ اور پھر ۲۰۱۸ کو انہیں دوبارہ ایوارڈ دیا اور انکی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

وزیر اوقاف مصر نے انکا امتحان لیا اور حیرت زدہ ہوا کہ کس طرح انہوں نے آیات قرآن کو جز اور صفحہ نمبر کے ساتھ درست حفظ کیا ہے۔

 

مصری طالب علما کا کہنا ہے کہ احادیث نبوی، قصیدے، طہ حسین کی کہانیاں، نجیب محفوظ، العقاد و المنفلوطی کو حفظ کیا ہے. انہوں نے صرف و نحو کے علاوہ الفیہ ابن مالک کو حفظ کیا ہے۔

 

مصری میڈیا کے مطابق عبداللہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی ہے اور سال ۲۰۱۶ کو الازھر مقابلوں میں ٹاپ کیا اور سال ۲۰۱۸ کے مقابلوں میں بھی وہ فاتح رہا۔

 

انکا کہنا تھا کہ جب اساتذہ نے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ کو اطلاع دی کہ اس نابینا طالب علم نے قرآن حفظ کیا ہے اور قرآن کو انگریزی اور فرنچ میں ترجمہ کرتا ہے تو انہوں نے ملاقات کی خواہش کی اور دو گھنٹوں تک ملاقات جاری رہی اور وزیراوقاف نے انکی صلاحیت پر حیرت کا اظھار کیا۔/

4000935

نظرات بینندگان
captcha