الازهر کے میڈیکل طالب علم کو گولڈن وائس کا اعزاز + فلم

IQNA

الازهر کے میڈیکل طالب علم کو گولڈن وائس کا اعزاز + فلم

7:53 - October 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510340
تہران(ایکنا) انس الشوادفی جو پانچویں میں حفظ قرآن مکمل کرچکا ہے قرآت میں بھی آواز کی وجہ سے معروف ہے۔

الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق الازھر میں میڈیکل کے سیکنڈ ائیرکے طالب علم انس الشوادفی کو خوبصورت تلاوت اور آواز کی وجہ سے گولڈن وائس یا سنہری آواز کا عنوان دیا گیا ہے۔

 

مصری میڈیا کے مطابق انس الشوادفی کی خواہش ہے کہ وہ بڑے مصری قرآء کی تقلید میں آگے بڑھے اور میڈیکل کی تعلیم کے ساتھ قرآن راستے پر بھی ترقی کی منازل طے کریں۔

 

انس الشوادفی پانچویں کلاس میں تھا جب انہوں نے مکمل قرآن حفظ کرلیا تھا اور پھر بڑے مصری قرآء کے طرز پر انہوں نے انکی کاپی کرتے ہوئے تلاوت شروع کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ مصری قرآء احکام تجوید پر سختی سے عمل کرتے ہیں اور ہر قاری کا خاص انداز اور روش واضح ہے۔

 

الشوادفی کو قرائات سبع و قرائات عشر(قرآنی تلاوت و تجوید کی روش) پر مکمل عبورحاصل ہے۔

انس الشوادفی کی تلاوت کو اس ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

3999914

نظرات بینندگان
captcha