حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے: رانا ثناء اللہ

IQNA

حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے: رانا ثناء اللہ

17:07 - October 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3510347
وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں

(دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، یہ شہدا کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں۔

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا، افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچا جا رہا ہے، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن سے بات کرنا توہین سمجھا جاتا ہے، عوام کٹھ پتلی کو فارغ کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔

 

نظرات بینندگان
captcha