
آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رسول اکرم(ص) اور انکے نواسے امام حسن مجتبی(ع) کی شہادت کی مناسبت سے عراق کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نجف میں امام اول شیرخدا حضرت علی امیر المومنین(ع) کو پرسہ پیش کررہے ہیں۔
لاکھوں کی تعداد میں دیگر شہروں سے زایرین پیدل روی کرتے ہوئے نجف پہنچ رہے ہیں جہاں انکی سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔
گذشتہ رات کو حرم امیر المومنین علی(ع) میں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت جمع تھے جنہوں نے رسول اکرم(ص) اور امام مجتبی کے سوگ میں پوری رات عزاداری کی۔
آستانہ علوی کی جانب سے صحن حرم مطهر امام علی(ع) میں زائرین کی دینی خدمات اور سوالات کے حوالے سے خصوصی کاونٹر بھی قایم کیے گیے تھے۔/
عراق میں آٹھ ۲۸ صفر یوم رحلت رسول گرامی اسلام ہے۔/
.