پاکستان، امریکا کو افغانستان کے فوجی حل کی نا کامی پر خبردار کرتا رہا، معید یوسف

IQNA

پاکستان، امریکا کو افغانستان کے فوجی حل کی نا کامی پر خبردار کرتا رہا، معید یوسف

7:56 - October 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510383
مشیر وزیراعظم معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں تھا اور پاکستان امریکہ کو افغانستان کے فوجی حل کی نا کامی پر خبردار کرتا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے  امریکی جریدے فارن افیئرز میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کے افغان عوام پر تباہ کن اثرات ہوں گے، اس سے پاکستان اور پڑوسی ممالک  بھی اثر ا نداز ہوں گے۔

 

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی، اسی زمین میں  50 سے زائد عسکریت پسند گروہوں نے جنم لیا، دہشت گردوں کے گروہوں نے پاکستانی ریاست کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر نشانہ بنایا، ہم آج بھی تقریبا  40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں۔

 

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو  کابل میں نئی ​​حکومت کے ساتھ مشاورت کے زریعے آگے بڑھنا چاہئے، بین الاقوامی برادری کو امن واستحکام کے حصول کے لیے اپنا  مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، افغانستان سے لا تعلقی پاکستان کے لیے آپشن نہیں، افغانستان میں استحکام وسطی ایشیا کے ساتھ علاقائی رابطے کے لیے اہم ہے ، یہی ہمارا وژن ہے۔

نظرات بینندگان
captcha