محافل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایات جاری

IQNA

محافل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایات جاری

18:08 - October 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3510407
این سی او سی نے محافل میلاد اور سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی  نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ہونے والی محافل اور سیرت النبیﷺ کانفرنسوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں، جس میں محفل میلاد کے دوران کوویڈ ایس او پیز پر عمل کرنے، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زوردیا گیا ہے،جب کہ علمائے کرام اور نعت خوانوں کی مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

 

این سی او سی کے مطابق سرکاری  اور نجی میڈیا ہاؤسز کو محافل میلاد کی براہ راست نشریات کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں رہ کر محافل میں شرکت کر پائیں، 10ویں ربیع الاول کو خصوصی ویکسینیشن کیمپوں کا قیام کر کے محفل میں شرکت کرنے والے افراد کی ویکسینیشن کو موقع پر یقینی بنایا جائے، محفل میلاد و سیرت کانفرنسوں کے انعقاد کا مقام کھلا اور کشادہ ہونا چاہیے، وینٹیلیشن کے بہتر انتظام کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

 

 

این سی اوسی نے کہا ہے کہ محافل میں 6 فٹ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی ہے، مسجد و پنڈال انتظامیہ سماجی فاصلے کے نشانات کوواضح کرنا یقینی بنائیں، داخلی راستوں پر تمام افراد کی تھرمل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے، ماسک کی دستیابی اور داخلی دروازوں پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہونا ضروری ہے، ہیلتھ ڈیسک قائم کیے جائیں تاکہ کھانسی، فلو اور بخار کی علامات والے افراد کی پنڈال میں عدم شرکت کو یقینی بنا جا سکے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پنڈال میں ہجوم کی بھگ دھڑ سے بچنے کے لیے صرف پیکڈ فوڈ شرکاء میں تقسیم کیا جائے، جلوسوں کی تعداد کو کم کرنے کی تجویز ہے، صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوسوں کو کوویڈ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اجازت دی جائے، مقدس اشیاء کو چھونے، چومنے یا گلے لگانے سے گریز کریں، آرگنائزنگ کمیٹیز کو جلوسوں کے دوران حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں کی خدمات کو بروے کار لانے کے احکامات دیئے جائیں۔

نظرات بینندگان
captcha