IQNA

6:50 - October 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510443
مجلس وحدت مسلمین سندھ میں اور امام طلبا اسلام آباد میں افغانستان کے بیگناہ شیعوں کے قتل کے خلاف مظاہرے کریں گے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ افغانستان میں پہ درپہ دوجامع مسجد میں خودکش حملوں اور سینکڑوں نمازیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف آج 17 اکتوبر 2021 بروز اتوار سندھ بھرمیں پرامن یوم احتجاج منایا جائے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ نسل کے واقعات باعث تشویش ہیں،ایک ہفتے کے دوران دوجامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خودکش حملے اور ان حملوں میں 150 سے زائد نمازیوں کے سفاکانہ قتل عام پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

 

افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کےخلاف مظاہروں کا اعلان

 انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت کل سندھ کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیںگے جس میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش اور ان کے تخلیق کار امریکہ واسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق امامیہ طلبا تنظیم نے بھی افغانستان میں مسلسل شیعہ قتل عام کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں قندوز اور قندھار میں امام بارگاہوں پر حملوں کے خلاف آواز صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: