نیو کیسل فٹبال کلب کی خریداری، بن سلمان کے لئے مصیبت بن گئی+ تصاویر

IQNA

نیو کیسل فٹبال کلب کی خریداری، بن سلمان کے لئے مصیبت بن گئی+ تصاویر

8:22 - October 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510501
تہران(ایکنا) سعودی عرب نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کے باوجود انگلش فٹبال کلب نیو کیسل کی خریداری کرکے بین الاقوامی برادری میں اپنا امیج بہتر بنانے کی کوشش کی تاہم برطانوی شہریوں نے بن سلمان کے خلاف اپنے غم و غصے کا اعلان کر دیا۔

گلوبل نیوز سوشل میڈیا کے مطابق نیو کیسل اور کریسٹل پلس کے درمیان ہونے والے فٹبال کے بہترین مقابلے میں لندن کے شائقین نے اپنی حریف ٹیم کے مالک سعودی عرب کا جم کر مذاق اڑایا۔

 

  انگلش پریمیئر لیگ کے نویں ہفتے کے ایک دلچسپ مقابلے میں آج نیو کیسل کا مقابلہ اپنی پرانی حریف کریسٹل پلس سے تھا۔ اسی میچ کے دوران لندن کے شائقین نے سعودی عرب کی ملکیت والی اپنی حریف ٹیم کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔

 

نیو کیسل فٹبال کلب کی خریداری، بن سلمان کے لئے مصیبت بن گئی+ تصاویر

نیوکیسل کے حامی ایسے بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر بن سلمان کا کارٹون بنا ہوا تھا اور وہ اپنے اپنے میں تلوار لئے ہوئے تھے۔

 

یہ بینر بہت بڑا تھا جو پورے اسٹیڈیم میں لہرا رہا تھا۔ شائقین نے بن سلمان کو دہشت گرد، انسانی حقوق کا مخالف، مخالفین کی گردن مارنے والا، سینسر کرنے والا، قاتل اور ایذائیں دینے والے جیسے القاب سے نوازا۔

 

اس کارٹون میں انگلش پریمیئر لیگ کے سربراہ ریچرڈ مسٹرز کی بھی تصویر تھی اور حامیوں نے ان کی بھی شدید مذمت کی۔ کریسٹل پلس کے حامیوں کا خیال ہے کہ انگلش پریمیئر لیگ پیسے کی لالچ میں تمام معاہدوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور خون پر کھڑی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha