
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محفل انس با قرآن گذشتہ روز منعقد کی گیی جسمیں ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری کریم منصوری، جب کہ مصر کے دو قراء شیخ «محمود کمال النجار» اور «سلیمان الشهاب» موجود تھے جنہوں نے مسجد «بیت العتیق» لاهور میں تلاوت سے سامعین اور مدرسہ عروہ الوثقی کے قرآء کو محظوظ اور مستفید کیا۔
محفل قرآن میں جمعیت اہل حدیث کے سربراہ اور معروف اہل سنت عالم دین علامه «سید ضیاءالله شاه بخاری» بھی موجود تھے جنہوں نے خطاب میں ایرانی اور مصری قرآء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگرکیا۔
قرآنی محفل نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہوئی جہاں ایرانی قاری کریم منصوری نے تلاوت کے علاوہ دعا کمیل کی تلاوت بھی کی۔/