
العھد نیوز کے مطابق فلسطینی نوجوان «محمد دعدس» کو مشرقی نابلس کے گاوں «دیر الحطب» میں شہید کردیا گیا ہے۔
حماس ترجمان حازم قاسم سخنگوی نے فلسطینی بچے کی شہادت پر کہا ہے کہ محمد دعدس شهید کوعسکر الجدید کیمپ میں شہید کیا گیا ہے جس پر تنظیم سوگ کا اعلان کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس بچے کی شہادت نے ثابت کردیا کہ یہ رژیم ایک جنگی مجرم ہے اور فلسطینی قوم کے خلاف اس کی خیانت کی کڑی ہے۔
قاسم نے تاکید کی کہ اس بچے کا خون ہماری رگوں میں ہے اور مقبوضہ علاقوں کی واپسی تک ہم کبھی اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ رام اللہ میں حکام کی ذمہ داری ہے کہ قابض فورس سے تعاون ختم کریں کیونکہ انکی ہم آہنگی سے دشمن کا حوصلہ بڑھتا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ محمد دعدس جیسے بچے بھی شہید کیے جاتے ہیں۔/