بصارت سے محروم نوجوان کی خوبصورت کاوش+ فیلم

IQNA

بصارت سے محروم نوجوان کی خوبصورت کاوش+ فیلم

9:44 - November 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510592
بصارت سے محروم نوجوان کی خوبصورت کاوش+ فیلم
تہران(ایکنا) الازھر یونیورسٹی کے طالب علم مصری نوجوان قاری«عثمان ایهاب عبدالکریم» نے بینائی سے محرومی کے باوجود کارنامہ انجام دیا۔

نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق عثمان ایهاب عبدالکریم الازھر یونیورسٹی میں اصول مذہب کا طالب علم ہے جس نے تلاوت میں شاندار کمال حاصل کیا ہے۔

 

انکاکہنا ہے کہ میں پیدائشی نابینا ہوں لیکن خدا نے قرآن مجید کا عشق میرےسینے میں رکھا اور مجھے حفظ قران کی سعادت بخشی اور خواہش سے زیادہ خدا نے مجھے عطا کیا اور قرآن کے نور سے میری آنکھوں کو روشن کیا اور مجھے لوگوں کے نزدیک تلاوت کی وجہ سے محبوب کیا۔

 

عثمان کا کہنا تھا: میں تلاوت سن سن کر حفظ شروع کیا اور تیرہ سال کا تھا کہ حفظ مکمل ہوا البتہ دادا اور والدین نے میری حوصل افزائی کی اور مجھے قرآنی مکتب میں داخل کرایا جہاں میں نے خدا کے فضل سے قرآن کو بہ روایت حفص مکمل حفظ کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن سے عشق کی وجہ سے میں ریڈیو مصر سے بڑے قرآء کی تلاوت کافی سنتا تھا اور معروف قرآء جیسے محمد صدیق منشاوی، شیخ ابوالعینین شعیشع، شیخ عبدالباسط عبدالصمد کو شوق سے سنتا اور یوں تلاوت میں مجھے کامیابی ملی۔

 

مصری جوان کو اب مختلف محافل میں تلاوت کی دعوت دی جاتی ہے تاہم انکی آرزو ہے کہ انکو ریڈیو مصر سے تلاوت کا موقع ملے تاکہ دنیا انکی تلاوت سن سکے۔

 

اس ویڈیو میں عثمان ایهاب عبدالکریم کی تلاوت سنے جسمیں وہ آیات ۳۱ و ۳۲ سوره مبارکه بقره کی تلاوت کرتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ﴿۳۱﴾

کہو اگر خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو تاکہ خدا تمھیں پسند کرے اور تمھیں بخش دے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔

 

قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ ﴿۳۲﴾

کہو خدا اور اسکے رسول کی پیروی کرو اور اگر روگردانی کی تو خدا کافروں کو دوست نہیں رکھتا (۳۲)

4011178

نظرات بینندگان
captcha