قاهره ائیرپورٹ سے نادر اسلامی نسخے برآمد + تصاویر

IQNA

قاهره ائیرپورٹ سے نادر اسلامی نسخے برآمد + تصاویر

8:05 - November 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3510611
قاهره  ائیرپورٹ سے نادر اسلامی نسخے برآمد + تصاویر
تہران(ایکنا) آرکائیو شعبے نے قاہرہ ائیرپورٹ پر تیرہ نایاب نسخوں کو اسمگل ہونے سے بچا لیا۔

الیوم نیوز کے مطابق مصری آثار قدیمہ سپریم کونسل کے سیکریٹری مصطفی وزیری کا کہنا تھا کہ انکے شعبے کے اراکین نے قاہرہ ائیرپورٹ پر تیرہ نایاب اسلامی نسخوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کا ناکام بنایا جہاں ستارویں اور اٹھارویں صدی سے متعلق ان نسخوں کو عثمانی دور کے سکوں کے ہمراہ باہر لے جانے کی کوشش کی گیی ۔

 

انکا اس بارے میں مزید کہنا تھا: محکمہ آرکائیو نے قاہرہ پولیس کی جانب سے بعض مشکوک مواد کی اطلاع پر ایک مسافر کے سامان کو چیک کیا اور پھر خصوصی کمیشن کے ماہرین سے رابطہ کیا تو وہاں پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ کہ مذکورہ فن پارے نایاب اور قدیم نسخے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ قانونی چارہ جوئی کے بعد مذکورہ نسخوں کو ضبط کرلیا گیا ہے اور انکو نگہداری اور مرمت کے لیے قبطی میوزیم کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

اسی حوالے سے آثار قدیمہ کے نمایندے ملاک نصحی نے تفصیلات میں کہا کہ ماہرین کی خصوصی چیکنگ کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ خطی نسخے اسلامی فقہ، اسلامی طب کو اسقف میخائیل اور اسقف اتریب کے ہے، روزہ کبیر کی دعا بہ زبان قبطی و عربی اور رسول گرامی اسلامی حضرت محمد(ص) کی ادعیہ شامل ہیں اور  زبور مقدس نهرین اس میں موجود تھا۔/

 
طومار پاپیروس
 
نسخه خطی اسلامی در مصر
 
 نسخه خطی اسلامی در مصر

 

4011941

نظرات بینندگان
captcha