سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

IQNA

سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

11:18 - November 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3510625
ایوان بالا میں شاعر مشرق یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔

 

سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد میں کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل یہ چھٹی ختم کردی گئی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔

 

اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔

نظرات بینندگان
captcha