
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسفہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے
«فلسفه اور پوسٹ ٹیکالوجی کا دور، کاکردگی اور زاویے» نشست منعقد کی جارہی ہے۔
اس نشست میں لبنان میں ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عباس خامہ یار اور فلسفی تحقیقی مرکز کی سربراہ ڈاکٹر خنجر حمیہ «فلسفه کا اختتام اور آغاز افکار» کے عنوان سے خطاب کریں گے۔
تیونس میں کوانٹم فزکس کے ماہر محمد صالح العیاری اس نشست میں « پوسٹ ٹیکنالوجی میں فلسفه ؛ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مقابلہ اور گذشتہ دور کے اصول کی واپسی » کے عنوان سے لیکچر دیں گے۔
پروگرام کی میزبان محقق اور مترجم مریم میرزادہ ہوں گی جب کہ پروگرام کل بروز جمعرات کو ایرانی وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوگا۔
اس نشست میں درج زیل لنکس کے زریعے سے شرکت ممکن ہے:
فیس بک: https://www.facebook.com/ICRO.LB
اینسٹاگرام: https://www.instagram.com/icro.lb
یوٹیوب: https://www.youtube.com/channel/UCnQ-xJvuugXzpFLJtOcV۹AQ