کربلاء؛ آٹھویں بین الاقوامی ثقافتی امام باقر(ع) کانفرنس کا اعلان

IQNA

کربلاء؛ آٹھویں بین الاقوامی ثقافتی امام باقر(ع) کانفرنس کا اعلان

8:15 - November 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510671
تہران(ایکنا) سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی کانفرنس کی کمیٹی کے مطابق کانفرنس فروری میں منعقد ہوگی۔

الکفیل نیوز کے مطابق آٹھویں بین الاقوامی امام باقر(ع) ثقافتی کانفرنس «امام باقر(ع)، روشن چاند اور عالمی پرچم » کے عنوان سے دو فروری کو کربلا معلی میں منعقد کی جارہی ہے۔

 

کانفرنس کی ثقافتی کمیٹی کے رکن سیدعقیل عبدالحسین الیاسری کا اس بارے میں کہنا تھا: سالانہ ثقافتی کانفرنس آستانہ عباسی کے تعاون سے ولادت باسعادت امام باقر(ع) کے ایام میں منعقد ہوگی جنکی سیرت میں اعلی درجے کی انسانی اقدار اور علوم موجزن ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اس کانفرنس میں بدعت و گمراہی امام باقر(ع) کے دور میں اور آپ کا ان سے مقابلہ مرکزی موضوع ہوگا جس میں

پہلا محور:  اخلاقی انحراف یا کج روی

دوسرا محور:  اقتصادی انحراف

تیسرا محور:  فکری اور عقاید کے انحراف

 

اس کانفرنس میں شرکت کے خواہمشند افراد  conf@alameedcenter.iq پر اپنے سوالات ارسال کرسکتے ہیں:

4013743

 

نظرات بینندگان
captcha