خبر غم؛ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد صادق خان انتقال کرگئے

IQNA

انا لله و انا الیه راجعون

خبر غم؛ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد صادق خان انتقال کرگئے

19:16 - November 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510679
خبر غم؛ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد صادق خان انتقال کرگئے
تہران ایکنا: ہندوستان کی ریاست تمل ناڈ کے شہر چنئی سے تعلق رکھنے والے حوزہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل تھے۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق،حجت‌ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد صادق خان کا انتقال ہوگیا ہے۔

آپ کے والد گرامی مولانا غلام محمد تقی خاں صاحب مرحوم بھی عالم دین تھے اور یہ سلسلہ آپ کی نسل میں بھی منتقل ہوا جو آپ کے ایک فرزند مولانا اسماعیل خان بھی اس وقت حوزہ علمیہ قم میں زیر تعلیم ہیں۔

آپ کا تعلق ہندوستان کی ریاست تمل ناڈ کے شہر چنئی سے تھا اور حوزہ علمیہ قم میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہندوستان میں قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔

علما نے دعا کی ہے کہ خداوند عالم اہل خانہ اور لواحقین کو صبر جمیل اور مرحوم کو بلندی درجات عطا کرے۔ 

 

نظرات بینندگان
captcha