اہل بیت کونسل انڈیا نے قرآن مجید کا تحریف سے محفوظ رہنا نامی کتاب شائع کی

IQNA

اہل بیت کونسل انڈیا نے قرآن مجید کا تحریف سے محفوظ رہنا نامی کتاب شائع کی

7:25 - December 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3510813
اہل بیت کونسل انڈیا نے قرآن مجید کا تحریف سے محفوظ رہنا نامی کتاب شائع کی
تہران ایکنا: موجودہ حالات میں جب قرآن پر مسلسل دشمنان اسلام کے ہاتھوں کھیلنے والے وسیم مرتد نے حملات کئے تو اہلبیت کونسل نے ضروری سمجھا کہ اس کتاب کو ہندی زبان سے آشنا افراد کیلئے منظر عام پر لایا جائے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن مجید کا تحریف سے محفوظ رہنا نامی کتاب عبد الرحیم موسوی کی تصنیف کردہ ایک تحقیقی دستاویز ہے ۔جس کا ترجمہ حجۃ الاسلام حمید الحسن زیدی نے بڑی عرق ریزی کے ساتھ کیا ہے۔

موجودہ حالات میں جب قرآن پر مسلسل دشمنان اسلام کے ہاتھوں کھیلنے والے وسیم مرتد نے حملات کئے تو اہلبیت کونسل نے ضروری سمجھا کہ اس کتاب کو ہندی زبان سے آشنا افراد کیلئے منظر عام پر لایا جائے چنانچہ اہل بیت کونسل نے الاسوہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس کتاب کو ہندی زبان میں پیش کرکے خدمت قرأن کرنے والوں میں ایک قدم بڑھایا ہے۔

علما نے دعا کی کہ پروردگار اس خدمت کو قبول فرمائے اور قارئین سے گزارش کی ہے کہ اسکا مطالعہ کریں اور عدم تحریف قرآن کے تحقیقی مطالب سے آشنا ہوں اور اہلبیت کونسل کا ہر ممکن تعاون فرماکر مزید خدمت کا موقعہ دیں۔

کتا کی پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں:

https://media.hawzahnews.com/d/2021/12/05/0/1335934.pdf

 

نظرات بینندگان
captcha