یو اے ای: جمعہ کو ہاف ڈے، ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل کا اعلان

IQNA

یو اے ای: جمعہ کو ہاف ڈے، ہفتہ اور اتوار کو عام تعطیل کا اعلان

18:12 - December 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510819
متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کردی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ وار تعطیل جمعہ ،ہفتے کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو ہوگی اور اسکا اطلاق جنوری کے آغاز سے ہوگا۔

 

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے  والے ایسےافراد جو گھر سے کام کرنے کے اہل ہیں وہ  جمعہ کو گھر سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ْ

 

نظرات بینندگان
captcha