IQNA

14:53 - December 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510826
انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملزمان کی گرفتاری  کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزمان میں لاش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے  جب کہ دیگر گرفتار ملزمان میں ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے شامل ہیں۔

پسِ منظر

3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

 
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: