حرم امام علی رضا(ع) کی انتظامیہ کے نئے سربراہ اعلیٰ کا تقرر

IQNA

حرم امام علی رضا(ع) کی انتظامیہ کے نئے سربراہ اعلیٰ کا تقرر

16:10 - December 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510988
حضرت امام رضا(ع) کی نورانی تعلیمات کے فروغ،زیارت کے لئے مناسب حالات کی فراہمی،زائرین کوبہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی کی تاکید کی گئی ہے۔

آستانہ قدس رضوی ویب سائٹ کے مطابق روضہ منورہ امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مصطفی فیضی کی تقرری کے حکم نامے میں حضرت امام علی رضا(ع) کے زائرین کو بہتر سے بہتر سہولتيں فراہم کئے جانے کی ضرورت  پر زور دیتے ہوئے ؛حرم مطہر رضوی کے نئے سربراہ اعلیٰ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات کی روشنی میں آٹھویں امام کی نورانی بارگاہ کی شان وشوکت اورا س مقدس بارگاہ کے مقام و منزلت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے عالم آل محمد(ص) کے فیوضات سے مستفیض  اور ان  قیمتی لمحات کو غنیمت جان کر اس نورانی و ملکوتی بارگاہ کے زائرین و مجاورین کی خدمت کریں گے اور اسی طرح خدمات کی فراہمی میں جدت اور بہتری کی طرف گامزن ہوتے ہوئے تفویض شدہ کاموں اور مقاصد کو بہتر انداز میں انجام دینے کی کوشش کریں گے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے نئے سربراہ اعلیٰ کے حکم تقرری میں   قرآن واہلبیت(ع) خاص طور پر حضرت امام رضا(ع) کی نورانی تعلیمات کے  فروغ،زیارت کے لئے مناسب حالات  کی فراہمی،زائرین کوبہترین سہولیات اور خدمات کی فراہمی وغیرہ و جملہ احکامات  ہیں جنہیں حرم مطہر کے نئے سربراہ اعلیٰ کے لئے بیان کیا گیا
قابل ذکر ہے  کہ مصطفی  فیضی سے پہلے محمد مہدی برادران حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ تھے جو اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران نائب وزیر صنعت ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha