یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، طالبان کی طرف سے روکے جانے کی افواہوں کے بعد پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا

IQNA

یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، طالبان کی طرف سے روکے جانے کی افواہوں کے بعد پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا

14:46 - January 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511046
یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، طالبان کی طرف سے روکے جانے کی افواہوں کے بعد پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا
طالبان کی طرف سے مغربی بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی افواہوں کے بعد پاک فوج نے دوٹوک اعلان کردیا اور ترجمان نے کہا کہ یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی۔

ڈیلی پاکستان نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ مغربی بارڈر پر 2021 میں صورتحال تشویشناک رہی،  اس سال شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94فیصد مکمل ہوچکا ہے.

انہوں نے بتایا کہ  ایک سے دوسری پوسٹ کے درمیان 7سے 8کلومیٹر کا فاصلہ ہے، باڑ لگانے کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں کو محفوظ بنانا ہے، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے،  یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ 

 میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیہ کے جنم دے سکتی ہے،  افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890تھریٹ الرٹ جاری کیے، 70فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی./

نظرات بینندگان
captcha