کیمرون؛ مسلم- مسیحی سب امن کے لیے دست بہ دعا

IQNA

کیمرون؛ مسلم- مسیحی سب امن کے لیے دست بہ دعا

9:02 - January 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511060
تہران(ایکنا) سینکڑوں مسلمانوں اور مسیحیوں نے افریقن لیگ سے پہلے امن کے لیے دعا کی۔

نیوز ایجنسی  Cameroon Tribune، کے مطابق دعا کی تقریب میں ۶۰ مسلمان اور عیسائی مذہبی رہنما شریک تھے جنمیں یاونڈہ کے اسقف اعظم ژان امبارگا اور مسلمان عالم دین سلیمان بوبا قابل ذکر ہیں۔

 

سلیمان بوبا نے عربی میں دعا کی کہ خدا تمام کھلاڑیوں، شائقین اور انتظامیہ جو افریقن لیگ کے حوالے سے مصروف خدمات ہیں انکی حفاظت فرمائے، افریقن لیگ اتوار نو جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

کیمرون میں اتوار سے افریقن چمپین شپ لیگ کا آغاز ہوگا اور اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں مقابلے ہوں گے جنمیں مغربی علاقے شامل ہیں جہاں علیحدگی پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ مقابلوں کو ڈسٹرب ضرور کریں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شر پسندوں نے جمعرات کو ایک شہر میں بم دھماکہ کیا مگر خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

 

پولیس حکام کے مطابق کیمرون میں لوگ فٹبال کو بیحد پسند کرتے ہیں اور بے چینی سے افریقن لیگ کے منتظر ہیں اور اسی حوالے سے مسلم- میسحی سب ملکر ایک پرامن ٹورنامنٹ کے لی دست بہ دعا ہیں۔

 

کیمرون؛ مسلم- مسیحی سب امن کے لیے دست بہ دعا

 

کیمرون ڈائیلاگ انجمن کے مطابق کم از کم چار سو عوامی اور بیس کے قریب اہم وزراء اور اعلی حکام اس تقریب میں شریک تھے۔

 

کیمرون میں اتوار سے شروع ہونے والا لیگ چھ فروری تک جاری رہے گا۔/

4026960

نظرات بینندگان
captcha