فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی اسپیکر مرزوق الغانم نے ایک اجلاس جو" جوانان قدس" کے عنوان سے مسئلہ فلسطین اورکویتی موقف کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا اس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: کویت صھیونیوں کے خلاف جنگ کو معتبر سمجھتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلسطینی دفاع بارے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے پارلیمنٹ میں اسرائیل بائیکاٹ بارے قرار داد کوئی نئی چیز نہیں بلکہ ہماری فلسطینی حمایت کا نتیجہ ہے۔
مرزوق الغانم کا کہنا تھا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس حوالے سے ہماری حمایت جاری رہے گی۔
کویتی اسپیکر کا کہنا تھا: اکتوبر ۲۰۱۷ کو سن پیٹرزبرگ اجلاس میں کویت نے مطالبہ کیا کہ صھیونی نمایندے کو نکال دیا جائے۔
انہوں نے سینچری ڈیل کے حوالے سے کہا : ہم نے عرب لیگ اجلاس میں اس کو رد کردیا ہے اور یہ عرب و فلسطین کے مفاد میں نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم صھیونی رژیم سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔
مرزوق الغانم نے فلسطین میں مسجدالاقصی اور فلسطینی کاز کے حوالے سے فلسطینی جوانوں کی استقامت کو سراہا اور کہا کہ کہ فتح آپ کا مقدر ہے۔
کویتی اسپیکر کا آخر میں کہنا تھا: کویتی عوام اور حکومت تمام بین الاقوامی فورم پر فلسطین کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا اور ہمارا ایمان ہے کہ مسئلہ فلسطین عرب دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے۔/