عراقی قرآء و حفاظ کی آیت الله سبحانی سے ملاقات + تصاویر

IQNA

عراقی قرآء و حفاظ کی آیت الله سبحانی سے ملاقات + تصاویر

9:04 - January 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511075
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس حسینی کے باصلاحیت قرآء کے گروپ نے دورہ قم کے دوران آیت‌الله العظمی جعفر سبحانی سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق عراقی حفاظ اور قرآء کے گروپ جو آستانہ حسینی سے وابستہ "آیات" سے تعلق رکھتے ہیں انہوں  نے اعلی قرآنی دورے پر قم کا سفر کیا۔

 

گروپ کے نمایندے استاد احمد نعیم کے مطابق عراقی حفاظ کا گروپ آستانہ حسینی کے جنرل سیکریٹری کے معاون شیخ حسن المنصوری کی سربراہی میں دورہ کررہا ہے جو اعلی علما اور ثقافتی ایرانی شخصیات سے ملاقات کا پروگرام رکھتا ہے۔

 

قرآنی با صلاحیت قرآء کے گروپ نے مرجع تقلید آیت‌الله العظمی جعفر سبحانی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے تلاوت اور تواشیح پیش کیا۔

آیت‌الله‌العظمی سبحانی  نے ان جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے  اهل بیت (علیهم السلام) کے راستے کا انتخاب کیا ہے ۔

 

انہوں نے آیت اللہ سبحانی سے سوالات بھی پوچھے جنکے تسلی بخش جوابات دیے گیے۔

گروپ نے  حجت‌الاسلام سیدریاض الحکیم سے بھی ملاقات کی جہاں دیگر علما بھی موجود تھے جنہوں نے عراقی قرآء کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

 

ملاقات میں سیدریاض الحکیم نے قرآنی و اہل بیت کی سفارشات پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے قرآء کو کتاب الہی کا سفیر قرار دیا اور کہا: آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور قرآنی تعلیمات کو معاشرے میں عام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 

عراقی حفاظ کے گروپ نے  مجلس خبرگان{ماہرین کی اعلی کونسل} کے رکن ،حافظ اور مفسر قرآن حجت‌ا‌لاسلام حاج ابوالقاسم دولابی سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے بھی عراقی قرآء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی صلاحیتوں کو سراہا۔

 

انہوں نے قرآنی محافل پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بحران کے بعد سے قرآنی محافل کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جو خوشی کا مقام ہے۔/

4027436

نظرات بینندگان
captcha