
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خواتین بار ویبنار آج بروز پیر دس جنوری کو تین بجے ایرانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔
مذکورہ ویبنار ایکنا نیوز ایجنسی، یونیورسٹی فاونڈیشن کی شاخ الزهرا(س) مرکز اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے ادارے کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
اسلامی ریسرچ اسکالر سیده اُم فروه نقوی جو لندن مرکز«لبیک یا زهرا(س)» کی سربراہ ہے، افسانه توسلی، خواتین سوشل امور اور اقتصادیا ت کی ماہر، الزهرا(س) یونیورسٹی کی استاد افسانہ توسلی اور تہران یونیورسٹی کی استاد حکیمه سقای بیریا ویبنار سے خطاب کریں گی۔
ویبنار اسکائپ پر انگریزی زبان میں منعقد ہوگا اور خواہشمند حضرات «https://join.skype.com/EwqkuKA۴OebN» ایڈریس کے زریعے سے «مغرب میں مسلم خواتین اور فیملیز کو درپیش چیلنجیز» ویبنار سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ویبنار اور علمی نشست ایکنا نیوز اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کی خصوصی بین الاقوامی نشستوں کی کڑی ہے۔
اب تک اس حوالے سے تین نشستیں منعقد ہوچکی ہیں جو«امن و صلح اسلامی افکار میں»، «ماڈرن دنیا میں اسلامی طرز کو درپیش چیلنجیز» اور «افریقی ممالک میں قرآت قرآن» کے عنوانات سے منعقد ہوئی ہیں جنمیں ایرانی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی ہیں۔/