IQNA

7:52 - January 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3511087
سعودی حکام نے روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ مردوں کے لیے زیارت کو محددو کردیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج نے کہا ہے کہ خواتین کو اعتمرنا پروگرام کے تحت روضہ رسول کی زیارت کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قبرمطہر کی زیارت صرف مردوں کے لیے مختص ہے۔
 
سعودی وزارت حج کے مطابق اعتمرنا پروگرام کے تحت مرد حضرات بھی تیس روز میں صرف ایک بار ہی حضور نبی کریم کے مرقد مطہر کی زیارت کر سکتے ہیں۔
 
سعودی وزارت حج نے مسجدالنبی (ص) میں نماز واجب کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم کہا ہے کہ صرف مرد حضرات نماز اور زیارت کے اوقات میں مرقد مطہر میں داخلے کے لیے اعتمرنا پروگرام کے دفتر سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کمنٹس کیا ہے کہ سرزمین وحی میں کنسرٹ اور رقص و سرور کی محفلوں پر تو پابندی نہیں تاہم زیارات پر کورونا کے نام پر آئے روز نئی پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: