کوئٹہ؛ میلاد فاطمی کی مناسبت سے علمی ورکشاپ برائے خواتین

IQNA

کوئٹہ؛ میلاد فاطمی کی مناسبت سے علمی ورکشاپ برائے خواتین

8:08 - January 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511203
تہران(ایکنا) خواتین کے لیے علمی تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹر یونس حیدری لیکچر دیں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ، ہزارہ ٹاون کوئٹہ کے تعاون سے  حضرت بی بی فاطمہ ( س )کی بابرکت ولادت اور عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے خواھران کیلئے نظام ولایت و امامت اور فاطمی کردار کے نظریہ سے روشناسی  اور عصر حاضر میں معاشرے میں خواتین کے فاطمی کردار  کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا احتمام کیا گیا ہے۔

ہزارہ ٹاون دو روزہ علمی ورکشاپ برائے خواتین میں ڈاکٹر محمد یونس حیدری(پی ایچ ڈی/ فلسفہ اسلامی) لیکچر دیں گے جبکہ پروگروام آج  ہفتہ اور کل بروز اتوار انتیس- تیس جنوری کو منعقد ہوگا

 

ورکشاپ کے لیے سہ پہر 3:00 تا 6:00 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ ورکشاپ امام بارگاہ فاطمہ زھراء بلاک3 نزد گرلز ہائی اسکول ، ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں منعقد ہوگا

 ورکشاپ کے لیے رجسٹریشن کرنا ضروری ہے اور رجسٹریشن گوگل فارم کے ذریعے ؛

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfcs0lfVWYIfn1nb1rs-WoLuP5-zAtQVhRLF8Dbg1kX2Uhc9w/viewform?usp=sf_link

واٹس ایپ کے ذریعے ؛

03478378357 کیا جاسکتا ہے۔

کوئٹہ؛ میلاد فاطمی کی مناسبت سے علمی ورکشاپ برائے خواتین

 

نظرات بینندگان
captcha