قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق «حسین عساف» ڈایریکٹر انجمن حفظ قرآن کریم اردن نے «فاطمه الذهبی»
کی تقریب حوصلہ افزائی جسمیں انکے والدین، اعلی مذہبی اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس انجمن میں دیگر کمسن حفاظ کی تربیت کرچکی ہے جس میں فاطمہ کی دس سالہ بہن
«نور الذهبی» شامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انجمن حفظ قرآن کریم اردن قیام سے لیکر اب تک قابل قدر خدمات انجام دے چکی ہے اور اس حوالے سے وہ مبارک باد کے لایق ہے۔
قابل ذکر ہے تین عشروں سے مذکورہ انجمن کام کررہی ہے اور اس وقت اس انجمن کی سربراہی
شیخ «نضال العبادی» کررہا ہے۔
انجمن حفظ قرآن کریم اردن وزارت اوقاف سے وابستہ ہے جو معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج میں سرگرم عمل ہے۔/